Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی شریف میں غیر مرئی مخلوق کی وڈیو جعلی ہے ، ماہرین

 ریاض..... انٹرنیٹ پر حرم مکی شریف میںنماز کے دوران غیر مرئی مخلوق ( جن ) کے بارے میں پھیلائی جانے والی وڈیو ایڈیٹ شدہ ہے ۔ ماہرین نے اصل اور ایڈیٹ شدہ وڈیو کی حقیقت ظاہر کر دی ۔ عاجل ویب نیوز نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی وڈیو کے بارے میں ماہرین کی رائے معلوم کرکے وڈیو کا فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں نماز باجماعت کے دوران ایک نمازی صفو ں کے درمیان سے ہوتا ہوا گزرا تھا جس نے سفید لباس پہنا ہوا تھا ۔ جعل سازوں نے گزرنے والے نمازی کو " ہیولے " کی شکل دیتے ہوئے اسے غیر مرئی مخلوق ( جن ) قرار دے دیا ۔ وڈیو کو ایڈیٹ کر تے ہوئے جعل سازوں نے بعض جگہ پر اس شخص کو غائب کیا اور ایک دم سے اس کا عکس ظاہر کیا جس سے یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ ہوائی مخلوق اڑتی ہوئی گزر رہی ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں اصل وڈیو میں واضح طور پر ایک شخص گزر رہا ہے جس نے صفوں کو راہداری سے جدا کرنے والا ربن اٹھا یا اور اسکے نیچے سے گزرکر سیڑھیوں کی جانب بڑھ گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد لوگوں میں عجیب و غریب بحث کا آغاز ہو گیا بعض افراد نے مذاقا یہ کہا کہ جن حضرت کو وضو کی حاجت ہو ئی ہوگی اس لئے وہ تیزی سے اڑتے ہوئے صفوں سے گزر گئے ۔ 
 

شیئر: