Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فراڈیئے نے ریٹائرڈ جوڑے کو 195پونڈ سے محروم کردیا

نیویارک .....  ایمزون کے ساتھ بھی لوگ اب ہاتھ دکھانے لگے ہیں۔ اسکے نام سے اب باقاعدہ فراڈ ہونے لگا ہے۔ ایسا ہی تجربہ ایک ریٹائرڈ جوڑے کو ہوا جو گزشتہ 18ماہ سے ایمزون پر زور دے رہا ہے کہ وہ اسے اس کے بینک سے نکالے گئے 195پونڈ واپس کرے کیونکہ کسی فراڈیئے نے انکے نام سے اشیاء خریدی اور بینک اکائونٹ اس جوڑے کا دیدیا۔ جان اینڈ ڈیل لیورس  نے جن کا تعلق پلائی مائوتھ سے ہے ایمزون سے  موبائل فون کور ،اپنی کلائی کی گھڑی کا ایک بیلٹ اور چند سی ڈیز خریدی تھیں اور بینک کے ذریعے رقم ادا کردی تھی۔ جب انہوں نے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ دیکھا تو اس میں 194.59پونڈ کاٹے گئے تھے حالانکہ انہوں نے کوئی بڑی شے کی خریداری نہیں کی تھی۔ جوڑے نے فوری طور پر اپنے بینک کو الرٹ کردیا۔ تحقیقات پر علم ہوا کہ کسی نے انکے اکاؤنٹ سے سی پی یو کمپیوٹر پروسیسر خریدا تھا۔ اب ایمزون سے  رقم کی واپسی کیلئے بات چیت جاری ہے لیکن اتنے ماہ  گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:- - - -پائلٹ کی غلطی سے طیارہ اغوا کا الارم، مسافروں میں خوف و ہراس

شیئر: