Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبر کو لندن میں مزید 15ماہ ٹیکسی چلانے کی اجازت

لندن ....  لندن کی ایک عدالت نے  اوبر کو اگلے 15ماہ کیلئے شہر میں ٹیکسی چلانے کی اجازت دیدی ہے۔ جج کا کہناہے کہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا کلچر تبدیل کردیا ہے۔ لندن ٹرانسپورٹ نے اوبر کے لائسنس کی تجدید سے انکار کردیا تھا کیونکہ  اسے اوبر میں سفر کرنے والوں کی  حفاظت کے بارے میں خدشات تھے لیکن اب چیف مجسٹریٹ نے کہاکہ اوبر نے اپنے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا ہے۔ لندن ٹرانسپورٹ نے ستمبر 2017ء میں  اسکے لائسنس کی تجدید سے انکار کردیا تھا۔ اوبر نے عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا کہ لندن ٹرانسپورٹ کو حفاظتی معیار کے بارے میں پوچھ گچھ کا پورا اختیار ہے لیکن اب اوبر نے اپنی ٹیکسی سروس میں بعض اصلاحات کی ہیں جس سے مسئلہ حل ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -گلہری نے تھانے سے برگر چرالیا، اہلکار کو جل دیکر نکل گئی

شیئر: