Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساءنخلستان عالمی تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل

 ریاض ..... محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے باقاعدہ طورپر اعلان کیا ہے کہ تاریخی مقام کی حیثیت سے الاحساءکا عالمی تاریخی مقامات کی فہرست میں اندراج ہوگیا۔ وہ منامہ میں عالمی تاریخی مقامات کی کمیٹی کے 42ویں سیشن میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ الاحساءنخلستان کوبین الاقوامی انسانی تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سلطان بن سلمان نے بتایا کہ اندراج کا معاملہ بیحد مشکل تھا۔ عالمی کمیٹی کی شرائط پوری کرنے کیلئے مختلف ترامیم بھی کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ الاحساءنخلستان کا عالمی تاریخی مقامات میں اندراج مملکت کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ الاحساءہمیں بیحد عزیز ہے۔ 
 الاحساء

شیئر: