Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی ڈاکٹر سے علاج کرنےوالے مریض کی موت کے امکانات کم

لندن.... ایک نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے مریض جو ایک ہی ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں انکے مرنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرشروع سے ہی انکی بیماریاں سمجھ لیتا ہے اور وہ اسی کے مطابق علاج کرتا ہے۔ دوسری جانب مریض کو بھی اعتبار ہوتا ہے کہ ڈاکٹر اسے جو علاج دے رہا ہے وہ اسکے بھلے کے لئے ہے۔ وہ ڈاکٹر کی دواﺅں پر یقین کرکے انہیں استعمال کرتا ہے اور دوسرے ڈاکٹر کی نسبت جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔ امریکہ میں کئے جانے والے ایک جائزے کے مطابق ذیابیطس کا ہر 5واں مریض جس نے علاج کیلئے مختلف ڈاکٹروں سے رابطہ کیاتھا گزشتہ3 برس میں فوت ہوچکا ہے۔ نئی تحقیق امریکہ ، برطانیہ ، فرانس او رہالینڈ کے 14لاکھ مریضوں کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد تحریر کی گئی ہے۔
 

شیئر: