Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے طیاروں پر مارخور کی تصویر نہیں لگے گی

 اسلام آباد... سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری اور مارخور کی تصاویر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے طیاروںپر مارخور کی تصویر لگانے کی استدعا مسترد کردی ۔عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ آئندہ کسی طیارے پر قومی پرچم ختم نہیں کیا جائے گا۔ ایسا کیا گیا تو اسے عدالتی حکم عدولی سمجھا جائے گا۔ عدالت نے 10 ہفتے میں آڈیٹر جنرل سے پی آئی اے کے10 سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر ۔عدالت نے پی آئی اے کے سابق سربراہان کو بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی ۔سپریم کورٹ پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے کی۔ وکیل شجاعت عظیم نے عدالت کو بتایا کہ 2008 سے 2018 تک 280 ارب روپے کا پی آئی اے کو نقصان ہواجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 280 ارب روپے کنویں میں نہیں گئے کوئی تو ذمہ دار ہوگا ؟ شجاعت عظیم کے پاس پی آئی اے کا تمام کنٹرول تھا۔وکیل نے کہا پی آئی اے کے نقصانات کے ذمہ دار ایک یا پھر دو افراد نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا شجاعت عظیم پر ابھی ذمہ داری نہیں ڈالی تو صفائیاں کیوں دے رہے ہیں۔آڈیٹر جنرل کو پی آئی اے کے نقصانات کے خصوصی آڈٹ کا کہا ہے۔آڈیٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے میں تمام تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔آمدن اثاثوں اور اخراجات کا بھی جائزہ لینگے۔جہازوں کی لیز اور روٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جسٹس منیب اختر نے کہا سیاسی مداخلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں سارا ملبہ گزشتہ انتظامیہ پر ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں:عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

شیئر: