Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار: 7 لاکھ مسلمانوں کی واپسی کےلئے تیار ہیں

 میانمار ....میانمار نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ برس بنگلہ دیش فرار ہونے والے 7 لاکھ مسلمانوں کی واپسی کےلئے تیار ہیں۔ برما کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے راکھین ریاست میں پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں مگرحال ہی میں ریڈ کراس کمیٹی کے چیئرمین نے علاقے کا دورہ کیا۔ واپسی پرانہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ فی الحال پناہ گزینوں کی روہنگیا واپسی کےلئے حالات سازگار نہیں ہیں تاہم عن قریب ایسا ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پناہ گزینوں کی واپسی اور ان کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ پیٹر ماوریر کا کہنا تھا کہ روہنگیا میں مسلمان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کردہ استقبالیہ کیمپوں میں کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، جس نوعیت کی تیاریاں کی جانی چاہئیں وہ نہیں کی گئی ہیں۔
 

شیئر: