Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی تحقیقات شروع

کراچی: عدالت عظمیٰ پاکستان کی جانب سے تھر پارکر میں بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے قائم کیا گیا کمیشن متاثرہ علاقے پہنچ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے ۔ اس دوران تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔ کمیشن کے سربراہ ثنا اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ 10 روز میں مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی۔ محکمہ صحت تھر میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں اور تقرر و تبادلوں کے بارے میں معلومات لی ہیں۔ ثنا ءاللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے دیگر اسپتالوں اور دیہی صحت مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔
 
 

شیئر: