Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پکوڑے بیچنے ‘‘کے بعد اب اچار بیچنے کا مشورہ

بھوپال۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’پکوڑا بیچنے ‘‘کے مشورے کے بعدبیروزگاروں کو انہی کے ریاستی وزیر زراعت گجیندر سنگھ شیخاوت نے اچار کو ذریعہ معاش بنانے کا مشورہ دیا ۔مدھیہ پردیش میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیروزگاروں کو چاہئے کہ وہ اچار فروخت کریں۔ میں نے اپنے دوست کی بیوی کو اچار بنانے کی مشورہ دیا تھا ۔ ان کی بیوی نے اچار کا کاروبار شروع کردیا۔ اب ان کی کمپنی کی سالانہ آمدنی 2کروڑ تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:-- -  - -مساج پارلر کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار

شیئر: