Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں بلیو وہیل کا دوسرا واقعہ

مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کے جنوب مغربی قریے ”وادی ریم“ میں ایک 15سالہ لڑکی نے بلو وہیل کے چکر میں خودکشی کرلی۔ یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ریکارڈ پر آیا ہے۔ مدینہ منورہ کے سیکیورٹی اداروںنے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی نے جمعہ کو صبح سویرے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ واقعہ کے اسباب ابھی تک صحیح طریقے سے معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ مدینہ پولیس تحقیقات مکمل کرکے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کرے گی۔
 

شیئر: