Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی غیر یقینی صورتحال کا امکان

ریاض....محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں سمیت خلیجی ممالک میں موسم غیر یقینی ہو گا۔ گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ موسلا دھا ر اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو سعودی عرب کی مغربی ساحلی پٹی پر الوجہ سے لیکر جازان تک اور مشرقی ریجن سمیت کویت اور امارات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ریاض اور مشرقی ریجن کے علاوہ قصیم میں منگل کو گردو غبار کا طوفان ہو گا۔صحرائی علاقوں کا سفر کرنے والے خصوصی طور پر محتاط رہیں یا احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کریں۔ دوسری طرف جازان ، عسیر، باحہ اور طائف میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے مشرقی علاقے میں بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 
 

شیئر: