Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا بل 70فیصد کیسے بچائیں؟

ریاض ... سعودی انرجی ایفیشنسی سینٹر نے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران گھرو ں کے ایئر کنڈیشن مثالی شکل میں استعمال کرکے 70 فیصد تک بل بچا سکتے ہیں۔ سینٹر کا کہناہے کہ بل میں زیادہ تر اضافہ ایئر کنڈیشن کے غیر معیاری استعمال کی وجہ سے ہورہا ہے۔ صارفین کفایت شعاری کو رواج دیں۔ سینٹر نے ایئرکنڈیشن کے استعمال سے متعلق متعدد مشورے دیئے ہیں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ صارفین تھرمواسٹیٹ کو 24پر رکھیں ۔ اس سے بجلی کا استعمال کم ہوگا۔ بل بھی کم آئیگا۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ درجہ حرارت اس سے کم کرنے پر ٹھنڈک بہتر ہوتی ہے یہ انکی بھول ہے۔ ایسا کرنے سے صرف بجلی کا ضیاع ہوتا ہے اور ایئرکنڈیشن پر دباﺅ بڑھتا ہے۔ سینٹر نے ایک مشورہ یہ بھی دیا کہ ایئر کنڈیشن چلاتے وقت دروازے اور کھڑکیاں بند کردی جائیںگھر میں گرم ہوا کی آمد روکنے کا انتظا م کیا جائے۔ اسی طریقے سے ٹھنڈک باہر جانے سے روکنے کا انتظام کیا جائے۔ خارجی حرارت کے گھر میں داخلے کو روکنے کیلئے کھڑکیوں پر پردے ڈالے جائیں۔ایئرکنڈیشن تنگ جگہوں پر نہ لگائے جائیں۔اسکے علاوہ ایئرکنڈیشن کی صفائی کا اہتمام کیا جائے اور 2ہفتے میں ایک بار جالی ضرور صاف کی جائے۔
 

شیئر: