Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب طاقتور ممالک میں 9ویں نمبر پر

ابہا .... بزنس انسائڈر ویب سائٹ نے تازہ ترین درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 2018ءکے دوران دنیا کے طاقتور ترین 25ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نمبرنواں ہے۔ بزنس انسائڈر نے عسکری و اقتصادی پالیسی کی اہمیت اور قومی اثر و نفوذ کے اثرات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی ہے۔ 21ہزار افراد کا ردعمل 80ممالک کی بابت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس ، تیسرے پر چین، چوتھے پر جرمنی، پانچویں پر برطانیہ، چھٹے پر فرانس، ساتویں پر جاپان، آٹھویں پر اسرائیل اور نویں نمبر پر سعودی عرب جبکہ امارات کا نمبر دسواں ہے جبکہ ہندوستان 15ویں نمبر پر ہے۔
 

شیئر: