Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیموں کی تعمیر، سنجرانی کی طرف سے1.5ملین کا عطیہ

اسلام آباد...قائمقام صدر اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔ اس سے نہ صرف ملک کی معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو درپیش پانی کی قلت کی سے چھٹکارا ملے گا۔ قائمقام صدر نے دونوں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں ذاتی طور پر1.5 ملین روپے د ینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر سمندر پارپاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس قومی فریضے میں بھی بھرپور طور پر حصہ لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں۔قائمقام صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کے وسائل کی ترقی کیلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث ملک پانی کی قلت کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ضروری ہے کہ ملک کے اندر واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف حکومتی سطح پر بہتر حکمت عملی سامنے لائی جائے بلکہ عوامی سطح پر بھی لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے مسلح افواج کا اقدام

شیئر: