Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات قابل مسمار ہیں‘ ہائی کورٹ

اسلام آباد:  عدالت عالیہ نے اسلام آباد میں سیکٹر ای الیون اور بنی گالہ میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے اہم فیصلہ سنایا جس کے مطابق بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کے لیے اجنبی ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی ہو رہی ہے جبکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کرنا انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ شہریوں نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کوچیلنج کیا تھا اور اس حوالے سے کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ کمرشل اور طویل المنزلہ عمارات کی تعمیر ماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف کی والدہ بھی گرفتاری دیں گی؟

شیئر: