Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران بحرانوں کا آتش فشاں بھڑکا رہا ہے

بیجنگ...عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیاں ریاستی خود مختاری کے اصول کی پاسداری کے منافی ہیں۔ ایران نے نت نئے بحران پیدا کرکے اختلافات کا آتش فشاں بھڑکا دیا ہے۔ بیجنگ میں بین الاقوامی تعلقات پر کام کرنے والے چینی انسٹیٹیوٹ میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عرب دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ فیصلوں خصوصاً القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے واقعہ نے منفی اثرات ڈالے ہیں۔
 

شیئر: