Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کے 4 فنکار انٹرنیشنل گروپ" نیٹ فلیکس" میں شامل

ریاض..... مشرق وسطیٰ کے 4 کامیڈین انٹرنیشنل گروپ " نیٹ فلیکس " میں شامل ہوگئے۔ یہ 2019ءمیں اپنے پروگرام باقاعدہ شروع کرے گا۔ گلف نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان چار فنکاروں میں سے2 کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ ان میں سے ایک کا نام موید النفیعی اور دوسرے کا نام ابراہیم الخیر اللہ۔ تیسرا فلسطینی عدی خلیفہ اور چوتھا اردنی روشان حلاق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 علاقوں کے 47 کامیڈین تاریخ کا منفرد پروگرام پیش کریں گے اور مذکورہ چاروں عرب فنکار ان کے ساتھ شریک رہیں گے۔ رپورٹ میں توجہ دلائی گئی کہ معروف کامیڈینز میں کریس ڈیلیا، نیکول بائر اور نتیش کمار شامل ہیں۔ ہر فنکار کو اپنے ہنر کے مظاہرے کیلئے نصف گھنٹہ دیا جائے گا۔ منظر کشی دنیا کے تمام علاقوں میں ہوگی۔ 
 

شیئر: