Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد میں شدید بارش، 4بچے بہہ گئے،نظام زندگی درہم برہم

الٰہ آباد ۔۔۔۔بارش ہوئی تو محسوس ہوا کہ گرمی سے نجات ملے گی لیکن بارش کی شدت آفت بن گئی ۔ شدید بارش کے ریلے میں 4بچے بہہ گئے۔ ان میں ایک ہلاک اورایک لاپتہ ہوا جبکہ 2بچوں کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔بارش کی وجہ سے علاقے میں اب تک 3افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ایک طالب علم کرنٹ جبکہ ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔2گھنٹے کے دوران100ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے شہر میں تباہی پھیلا دی۔درجنوں محلوں میں ہزاروں مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ گٹر ابل کر بہنے لگے۔ بجلی منقطع ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی۔پرائمری سے انٹر تک کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔متعدد افراد گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر چلے گئے۔ مختلف مقامات پر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے حالات پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں شروع کردیں۔ امدادی ٹیموں نے نکاسی آب کے پمپ نصب کردیئے اور لوگوں کی گاڑیاں پانی سے نکالنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: فیس ادا نہ کرنے پر59بچیوں کو تہہ خانے میں بیٹھائے رکھا

 

شیئر: