Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاڈلا آسمان پر جا پہنچا، بلاول زمین پر رہ گئے

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جہاز کی پرواز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے ہی عمران خان کے جہاز نے اڑان بھری تھی۔ ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے لاڈلے کو جانے دیا اور بلاول بھٹو کو روک دیا ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور انتظامیہ کا رویہ اپنے لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مختلف ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹوکو آج لاہور سے پشاور جانا تھا۔

شیئر: