Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک

اسلام آباد...نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد حصہ ہونے کے باوجود پاکستان عالمی سطح پر رونما ہونےوالی موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔عالمی برادری اور ڈونرز پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی کوششوں میں معاونت کریں۔ملک کو نا گہانی آفات سے نمٹنے کےلئے تیار ہونا چاہیے۔صوبوں، مقامی حکومتوں اور مقامی آبادیوں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے میں ناگہانی آفات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والی گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں اسے قدرتی آفات کے باعث بہت زیادہ نقصانات کا سامنا ہے۔ان نقصانات سے بچنے کی کوششوں کے سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ آفات کے مناسب انتظام اور تیاری نہ ہونے کے سبب دنیا نے بھاری نقصانات اٹھائے ہیں تاہم پاکستان اس سلسلے میں اپنے تجربات سے سیکھ کر مستقبل میں ایسے نقصانات کی شدت میں کمی لا سکتا ہے۔ 
مزید پڑھیں:معیشت کو مزید گراوٹ سے روکنا ضروری

شیئر: