Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

44سالہ فردین خان منظر عام پر آگئے

”نو انٹری“ اور’ ’لو کے لئے کچھ بھی کرے گا“ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے 44 سالہ فردین خان گزشتہ 8 سال سے کسی فلم میں بھی دکھائی نہیں دیئے، ان کی آخری فلم”دولہا مل گیا“ 2010ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔2 سال قبل ان کی ایسی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کا وزن کافی بڑھا ہوا تھا اور وہ مٹاپے کا شکار نظر آ رہے تھے۔ان کی یہ تصاویر 2016 اور 2017 تک وائرل ہوتی رہیں جس کے بعد انہوں نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے خود پر ہونے والی تنقید پر لوگوں کو کرارا جواب دیا تھا۔ اب 2 سال بعد پہلی بار فردین خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔حیران کن طور پر فردین خان ماضی کی طرح فٹ اور ہینڈسم نظر آئے۔انہوںنے ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز تو دیئے تاہم انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں