Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی حفاظت کے لیے یوگا ورزشیں ‎

یوگا میں  آنکھوں کی حفاظت کے حوالے سے بے شمارورزشیں موجود ہیں جن کو  اپنا کر   بے شمار مسائل سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  نظر کو بہتر  بنانے میں مدد ملتی ہے .  ڈاکٹر حضرات بھی اس ورزش کو باقاعدگی سے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یہ ورزش پامنگ کہلاتی ہے ۔ اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں اور جب ہاتھوں میں گرمی اور حرارت پیدا ہوجائے تو ہاتھوں کو آنکھوں پر رکھیں ۔ پہلے انگلیوں والاحصہ اور پھر ہتھیلی کے نیچے والے حصے کو دس سے پندرہ سیکنڈ تک آنکھوں پر رکھیں ۔ یہ ورزش دو سے تین دفعہ دہرائیں اور دن میں جب بھی یاد آئے یا پھر کم ازکم آٹھ سے دس بار ضرور دوہرائیں ۔ 
یوگا کی چند خاص ورزشیں ہیں جن میں خاص طور پر آنکھوں کے عضلات کو حرکت دی جاتی ہے ۔ اس کیلئے زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں ، کمر اور گردن کو ایک سیدھ میں کرلیں ۔ اب اپنے سیدھے ہاتھ کی مٹھی بنا کر بازو بالکل سیدھا کرکے اپنے چہرے کے سامنے لے آئیں ۔ اور انگوٹھے کو ناک کی سیدھ میں کرلیں ۔ اب آہستہ آہستہ ہاتھ کو دائیں طرف لے جائیں اور نظریں انگوٹھے پر جما کر رکھیں ۔ لیکن سر کو حرکت نہ دیں بلکہ آنکھوں کو انگوٹھے کے ساتھ ساتھ حرکت دیں ۔بازو کو مکمل دائیں طرف لے جانے کے بعد  آہستہ  آہستہ بازو واپس  ناک کے سامنے  لائیں اور پھر  بائیں طرف لے جائیں   . اسی طرح انگوٹھے کو دیکھتے رہیں .  اسی طرح کم از کم  تین سے چار مرتبہ  یہ ورزش دہرائیں  اس کے بعد تھوڑی دیر کےلیے  آنکھوں کو بند رکھیں  اور تھوڑی دیر آرام دیں .  
 

شیئر:

متعلقہ خبریں