Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجی کی امیگریشن کارروائی 45سیکنڈ میں مکمل کی جانے لگی، محکمہ پاسپورٹ

20جولائی 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭وزارت انصاف و ادارہ احتساب میں156ججوں کی تقرری و ترقی اور پبلک پراسیکیوشن میں 527نمائندوں کی تعیناتی کے شاہی فرامین جاری۔

    ٭سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار اور ملاوٹ کرنیوالوں کی نشاندہی کیلئے سعودی قوانین میں ترامیم۔
    ٭عالمی برادری نے ورلڈ فٹبال کپ کیلئے تیار کئے جانے والے قطر کے اسٹیڈیمز میں ہزاروں مزدوروں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کردی۔
    ٭فارماسسٹوں کو 15ہزار ریال تک کی تنخواہوں پر دواساز کمپنیوں، فارمیسیوں اور اسپتالوں میں ملازمت کے امکانات۔
    ٭حرض میں اسٹراٹیجک مقامات حوثیوں سے آزاد کرالئے گئے، یمنی فوج۔
    ٭خلیجی ممالک کے حصص بازاروں میں سعودی حصص کی قدر میں 15فیصد اضافہ۔
    ٭ایرانی حجاج کے ویزوں کا اجرا آن لائن، سیاحتی خدمات کا دفتر بھی قائم کردیا ۔
    ٭ریاض میں سعودی اور کویتی کو قتل کرنیوالے یمنی کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
    ٭قومی لباس پہن کر آنے والے گاہکوں کو داخل ہونے سے روکنے پر ریستوران بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -ہمیں بڑی کمپنیاں قائم کرنا ہونگی

شیئر: