Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیوہاروی اکیڈمی عازمین میں ایک لاکھ تحائف تقسیم کریگی، نجمی

 عازمین کو حج و عمرہ کے مسائل کے علاوہ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جارہا ہے
جدہ(ارسلان ہاشمی) حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے کہا ہے کہ امسال عازمین حج کو اکیڈمی کے تحت ایک لاکھ تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بہجت نجمی نے کہا کہ تقسیم کئے جانے والے تحائف میں سے 30 ہزار پاکستانی عازمین کو جبکہ 30 ہزار تحائف ہندوستانی عازمین باقی 40 ہزار دیگر ممالک کے عازمین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ تحائف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تیار کئے جانے والے پیکٹوں میں سفری جائے نماز ، عطر اور تغرے شامل ہیں۔ تمام تحائف کو اکیڈمی کے رضاکاروں نے پیکٹوں کی صورت میں تیار کیا ہے تاکہ عازمین کو دینے میں سہولت ہو۔ نجمی کا کہنا تھا کہ سیوہاروی اکیڈمی کے رضا کار حج سے پہلے مدینہ منورہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس دوران عازمین کو دوران قیام مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ عازمین حج کو دینی مسائل اور حج وعمرہ کے متعلق بنیادی معلومات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ 

شیئر: