Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کا موسم ابر آلود‘ بارش کا امکان ختم

کراچی: شہر قائد میں عام انتخابات کے موقع پر آج بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم معتدل رہنے کی توقع ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا جس کی وجہ سے گرمی کا زور بہت زیادہ نہیں ہوگا تاہم درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بدھ کو شہر میں بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ گزشتہ روز کی طرح آج (بدھ) کو درجہ حرارت کے غیر معمولی طورپر بڑھنے کے امکانات نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیاتھا جبکہ ہوا و¿ں کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ 
 
 

شیئر: