Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم میں دوبارہ آنے کیلئے پر عزم ہوں، ڈیوڈ وارنر

   میلبورن: جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں۔دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وارنر کو کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک برس کی معطلی کا سامنا ہے۔سزا ختم ہونے کے بعد ان کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا چیلنجنگ ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دوری کی وجہ جو بھی ہو تکلیف دہ ہوتی ہے، بلاشبہ یہ مشکل وقت ہے لیکن معطلی کے عرصے کے دوران میری کوشش ہے کہ فارم اور فٹنس کو برقرار رکھ سکوں تاکہ میرے لئے کم بیک کرنا آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو رکھتا ہوں ورنہ شاید ریٹائر ہو چکا ہوتا اسلئے میں ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے سخت محنت اور سرتوڑ کوشش کروں گا ۔

شیئر: