Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزے کے موضوع پر ہند ،امریکہ تعطل برقرار

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ ہندوستانی تاجر اور دیگر پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایچ ون بی ویزا جاری کرنے کے معاملے پر امریکی انتظامیہ سے ہر سطح پر مذاکرات جاری ہے لیکن ابھی تک اہم پیشرفت نہیں ہوئی۔سشما سوراج نے وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے آنند شرما کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ہندوستانی پیشہ ور افراد کو ایچ ون بی ویزا جاری کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔ 2014میں 1.08ملین ایچ ون بی ویزا جاری کیا گیا تھا جن کی تعداد 2017ء میں بڑھ کر 1.29ملین تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہندوستانیوں کو ایچ ون بی ویزا جاری کرنے میں 2016کے مقابلے میں 2017ء میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایچ ون بی ویزا جاری کرنے پر سختی کا خطرہ برقرار ہے ۔ حکومت کی جانب سے ہر سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔سشما سوراج نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 18اپریل 2017ء کو’’ امریکی مصنوعات کی خرید اور امریکی کو ملازمت دو‘‘کےعنوان کے تحت ایگزیکٹو آرڈ ر جاری کیا تھا جس میں ایچ ون بی ویزا جاری کرنے میں بہتری تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون کو کندھے پر اسپتال پہنچایا گیا

شیئر: