Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلی کا تیل دل کے امراض سے تحفظ میں معاون نہیں، نئی تحقیق

لندن....مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ اومیگا 3 کا استعمال دل کی بیماریوں سے تحفظ میں معاون ثابت نہیں ہوتا۔ بین الاقوامی تحقیقی نیٹ ورک ”کوخرن“ کے محققین نے ایک لاکھ افراد پر اس کا تجربہ کیا لیکن انھیں اس سے دل کی بیماری سے بچاﺅ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اومیگا 3 لینے کا فائدہ ایک ہزار میں سے صرف ایک شخص کو ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ تیل والی مچھلیاں صحت مند خوراک کے حصے کے طور پر تجویز کی جا سکتی ہے۔ برطانیہ کے ادارے این ایچ ایس کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہر ہفتے مچھلی کی کم از کم دو خوراک کھانی چاہیے جن میں سے ایک سیلمن، تازہ ٹیونا یا میکرل جیسے تیل والی والی مچھلی ہونی چاہئے تاکہ جسم کو کافی حد تک اچھی چربی مل سکے۔
 

شیئر: