Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی اور بہار سمیت 19ریاستوں میں بارش، پٹنہ میں ریکارڈٹوٹ گیا

نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش  اور بہار سمیت 19ریاستوں میں  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً60لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔سب سے زیادہ اموات سہارنپور میں ہوئیں۔قومی امداد وراحت رسانی کی ٹیم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 2دنوں میں 49افرادجان گنوا بیٹھے جس میں 11افراد سہارنپور میں ہلاک ہوئے۔بارش سے 42افراد حادثات کا شکار ہوئے جن میں میرٹھ اور سہارنپور میں 5،5افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ آئندہ 4دنوں تک  اتر کاشی، ٹہری، دہرادون ، ہری دوار، پوڑی اور نینی تال اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔پٹنہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ پٹنہ میں شدید بارش نے گزشتہ 2سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ہماچل پردیش کے کنور کیلاش میںسیلابی ریلے میں 2افراد بہہ گئے۔مانسونی بارش سے 5ریاستوں میں سیلاب آگیا ۔ باش سے ہونیوالے حادثات میں ابتک 465افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔آسام میں 10لاکھ سے زائد افراد بارش سے متاثر ہوئے جن میں سے 2لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ہنگامی امدادو راحت رسانی کی 12ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔گجرات میں 15912افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں   امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔کیرالا میں 1.43لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔ جنوبی ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی 4ٹیمیں تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مظفر نگر میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی ہلاک

شیئر: