Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو مودی کا ٹیلی فون ،کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد...ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔مودی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغازکے لئے تیار ہیں۔معاملات آگے بڑھانے کیلئے دو نوں ملکوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔عمران خان نے نیک تمناوں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جائے۔ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے اپنی تقریر میں ہند کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور کہا تھاکہ اگر آپ ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو میں دو قدم آگے بڑھاوں گا۔عمران خان کی تقریر کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے نتہائی مثبت قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:گرینڈ اپوزیشن بنانے پر اتفاق
 

شیئر: