Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید نے وزارت داخلہ مانگ لی

  اسلام آباد...پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا۔ عمران خان سے جب شیخ رشید ملاقات کے لئے پہنچے تو کپتان نے دیگر بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ہمارے وزیر ریلوے آ گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے اس موقع پر تو خاموشی اختیار کر لی مگر کپتان سے ون آن ون ملاقات میں انہوں نے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا جس پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ واضح رہے کہ داخلہ کا قلمدان ہمیشہ اس کو دیا جاتا ہے جو اداروں اور سول حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ شیخ رشید اداروں کے نزدیک ہو جاتے ہیں۔ امکان ہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان ان کو دیا جائے گا ۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان سرخرو،تمام سازشیں دم توڑ گئیں

شیئر: