Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : غیر قانونی تارکین کو دی جانے والی مہلت آج سے شروع

دبئی: دبئی میں غیر قانونی تارکین کے قیام اور کام کو قانونی حیثیت دینے یا ملک چھوڑ کر جانے کے خواہشمندوں کے لئے دی جانے والی مہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین مہلت سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ اقامہ
محکمہ اقامہ نے غیر قانونی تارکین کے لئے العویر علاقہ میں خصوصی خیمہ نصب کردیا ہے جس میں آنے والوں کو تمام تر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ استقبالیہ کیمپ ہوگا جہاں شٹل سروس کے ذریعہ تارکین کو اقامہ مراکز منتقل کیا جائے گا۔ وہ لوگ جو اپنے قیام اور کام کو قانونی حیثیت دینا چاہتے ہیں یا جو ملک چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں وہ صبح 8بجے سے رات 8بجے تک خصوصی مرکز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں
 
 

شیئر: