Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں خاتون ڈرائیوروں کے جھگڑے

سان ڈیاگو ..... اس تلخ حقیقت سے خود خواتین انکار نہیں کرسکتیں کہ وہ بنیادی طور پر جھگڑالو ہوتی ہیں اور چھوٹی چھوٹی بات پر وہ برسر پیکار ہوجاتی ہیں۔ اگر ان میں اتنی سکت نہ ہو کہ وہ باقاعدہ لڑ بھی سکیں تو وہ ایک دوسرے کیلئے مسائل پیدا کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتیں۔ایسا ہی کچھ یہاں ایک شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں اکثر دیکھنے میں آتا ہے۔ خاتون ڈرائیور اطمینان سے اپنے لئے پارکنگ کی جگہ ڈھونڈنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتیں جو جگہ خالی دیکھتی ہیں اس پر اپنی گاڑی کھڑی کردیتی ہیں اور اتر کر مال میں داخل ہوجاتی ہیں مگر جو ایسا نہیں کرتیں وہ اپنی گاڑی ایسی جگہوں پر کھڑی کرتی ہیں جو دوسری گاڑیوں کے نکلنے کا راستہ ہوتا ہے مگر اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایسے مناظراور اس کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے صبح و شام نظر آتے ہیں۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ اگر پولیس یا پارکنگ لاٹ کا نگراں ان خواتین کو کچھ سمجھانے یا غلط جگہ گاڑی کھڑی کرنے سے روکتا ہے تو خواتین برہم ہوجاتی ہیں اور نتیجے میں نگراں چپ ہونے میں ہی عافیت جانتا ہے۔
 
 

شیئر: