Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ مسترد ہوئے

اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں 16 لاکھ 78 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق 16 لاکھ 78 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے یا گنتی میں شمار نہیں کیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن 2013ءمیں 15 لاکھ جبکہ 2008ءمیں 9 لاکھ اور 2002ءمیں 7 لاکھ ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔ حالیہ نتایج سے پتا چلتا ہے کہ ملکی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ رواں برس ہونے والے انتخابات میں مسترد کیے گئے ہیں۔ پنجاب مسترد کیے گئے ووٹوں کے حوالے سے سرفہرست ہے جہاں 9 لاکھ سے زائد ووٹ ضائع ہوئے۔ سندھ میں 4 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ، بلوچستان میں ایک لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں رواں برس مسترد کیے گئے ووٹوں کی شرح میں 11 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
 
 

شیئر: