Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باب المندب کے راستے پیٹرول کی سپلائی بحال

ریاض .... سعودی عرب نے باب المندب کے راستے پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا۔ یمن کی آئینی حکومت نے باب المندب آبنائے میں محفوظ جہاز رانی کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے۔ اس سے قبل امریکہ، سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بحر احمر میں مشترکہ فوجی مشق ”استجاب النسر“ مشقیں مکمل کرلیں۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اطلاع دی ہے کہ عرب اتحاد نے باب المندب اور جنوبی بحر احمر کے راستے جہازوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ بھی تال میل پیدا کیاگیا ہے۔ سعودی عرب نے 25جولائی کو اپنے 2آئل ٹینکرز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کے بعد باب المندب کے راستے پیٹرول کی سپلائی معطل کردی تھی۔ ہر آئل ٹینکر پر 20لاکھ بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

شیئر: