Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمانی پارٹی نے عمران کو وزیر اعظم نامزد کردیا

اسلام آباد... تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو متفقہ طور پر وزارت عظمی کے لئے نامزد کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے لئے قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔تمام اراکین نے کھڑے ہو کر چیئرمین تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کی ۔ بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام نے ہمیں جس منشور پر ووٹ دیا ہے اسے آگے لیکر چلنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں بلکہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ملک مالی طور پر بحران کا شکار ہے،اسے بحران سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے رجوع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لئے پروٹوکول لگا دیا گیا۔ ایسے ملک نہیں چلے گا۔اگر تبدیلی نہ لاسکے تو حشر ایم ایم اے اور اے این پی سے بھی برا ہوگا۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان وزیر اعظم کا پروٹوکول دینے پر برہم

شیئر: