Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بارش

اسلام آباد میں شدید ترین گرمی کے بعد لوگوں نے بارش سے سکون کا سانس لیا۔ ٹویٹر پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔
آمنہ کریم ٹویٹ کرتی ہیں کہ بارش کا تقاضا ہے کہ پکوڑوں کاناشتہ کیا جائے۔
کنول امان لکھتی ہیں کہ بارش کے بعد اب آپ کو کیچڑ کا سامنا کرنا پڑیگا جو بارش کا ہی حصہ ہوتی ہے۔
صدف کا ٹویٹ ہے کہ راولپنڈی میں بھی بارش ہوئی جہاں اب سیلاب کا منظر ہے۔ سیوریج کاخراب نظام اسکا ذمہ دار ہے۔
مظفر حسین لکھتے ہیں کہ بارش ہی فطرت کا حسن ہے لیکن اس خراب سیوریج نظام کا کیا کریں۔ بارش کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔ 
ربیکا لکھتی ہیں کہ ایک گھنٹے میں اچھی خاصی بارش ہوگئی۔ اب گھاس اگے گی۔
اذان کہتی ہیںکہ جو کہتا ہے کہ دھوپ سے خوشحالی آتی ہے وہ کبھی بارش میں ناچا نہیں ہوگا۔
فہمیدہ اقبال خان ٹویٹ کرتی ہیں کہ مجھے اسلام آباد کا خوبصورت ترین موسم بہت پسند ہے۔ دن کا آغاز بارش سے ہوا ہو کتنا اچھا لگ رہا ہے۔
اعجاز ٹویٹ کرتے ہیں کہ وادی میں شدید گرمی کے بعد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔
ڈاکٹر مریم لکھتی ہیں کہ آج اسلام آباد کا موسم خوبصورت ترین ہے۔
تانیہ حیدر لکھتی ہیں کہ مجھے امید ہے کہ بارش کا پانی اڈیالہ جیل بھی پہنچا ہوگا جہاں نواز شریف اور مریم نواز قید ہیں۔
احمد لکھتے ہیں کہ 2002ءکے بعد پہلی مرتبہ راولپنڈی میں اتنی شدید ترین بارش ہوئی۔
سیدہ طوبیٰ انوار کہتی ہیں کہ کراچی والے اسلام آباد میں بارش کی تصاویر دیکھ رہے ہیں اور اپنے شہر میں بارش کی توقع کررہے ہیں۔
انجلیکا کہتی ہیں کہ مجھے بارش بہت اچھی لگتی ہے۔
خان لکھتے ہیں کہ کون ہوگا جسے بارش پسند نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں