Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیلٹر ہوم اسکینڈل :قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا،وزیر داخلہ

نئی دہلی۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع دیوریا اور بہار میں مظفر پور کےمرکز بہبوداطفال و نسواں میں بچیوں کے ساتھ  زیادتی کے واقعات پرتشو یش کا اظہارکرتے ہوئے سماج وادی پارٹی ،کانگریس ،راشٹریہ جنتادل ،ترنمول کانگریس اور بیجو جنتادل سمیت حزب اختلاف کی تمام بڑی پارٹیوں کے اراکین نے لوک سبھا سے  واک آؤٹ کردیا ۔ اس دوران  وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش کے دیوریا کے بہبود نسواں مرکز  میں زیادتی کے واقعات کو شرمناک بتاتے ہوئے کہا کہ قصور واروں کو سخت سزادی دی جائیگی اور تمام ریاستوں میںقائم نگہداشت مراکز میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا۔وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو کی جانب سے یہ معاملہ اٹھانے پر ایوان کو بتایاکہ اترپردیش حکومت نے اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد فوراًکارروائی کرتے ہوئے بچوں کے شیلٹر کی منتظم اور اسکے شوہر کو گرفتار کرلیااورمعاملہ کی اعلی سطحی جانچ کے احکامات جاری کر دیئے۔انہوں نےمزید بتایا کہ کہ ریاستی حکومت کے2 سینیئر افسران جن میں ایک ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہے اور دوسرا ڈائریکٹرجنرل ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دیں گے کہ وہ ریاستوں کو ایڈوائزری بھیج دیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی کے موتی نگر میں کانوڑیوں کا ہنگامہ، کار میں توڑ پھوڑ

شیئر: