Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی ترقیاتی بینک نئی حکومت کو کتنا قرضہ دے گا؟

اسلام آباد ... اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس پر کام شروع کردیا گیا ۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آئی ڈی پی سے4 ارب ڈالر قرضہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک قرض کی منظوری کے لئے نئی حکومت کے قیام کا منتظر ہے۔ خلیجی ملک پاکستان کی نئی حکومت کو موجودہ مالی بحرا ن سے نکالنے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ڈی پی کا قرضہ خام تیل کی درآمد اور زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔پاکستان کی نئی حکومت آئی ایم کے علاوہ مالی بحران سے نکلنے کے لئے دیگر آپشن استعمال کرنے پر بھی غور کرر ہی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بانڈز جاری کرنے کی بھی تجویز ہے۔ پاکستان کو طوایل المدتی قرضوں کی واپسی کے لئے فوری طور پر9 ارب ڈالر درکار ہیں۔
مزید پڑھیں:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بھی بلاک

شیئر: