Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدائے فلسطین کے 1000اعزہ شاہ سلمان کے مہمان

ریاض۔۔۔۔امسال شہدائے فلسطین کے ایک ہزار اعزہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ شاہ سلمان نے شہدائے فلسطین کے عزیز ، رشتے دار مردو خواتین کو حج کرانے کی منظوری دیدی۔ یہ بات وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین نے فلسطینی باشندوں کی عظیم الشان قربانیوں کے تئیں قدرومنزلت کے اظہار کیلئے فیصلہ کیا کہ شہدائے فلسطین کے ایک ہزار رشتے داروں کو امسال بھی شاہی ضیافت میں حج کا موقع دیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے مزید حقوق

شیئر: