Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی

ریاض.... ادارہ امن عامہ نے واضح کیا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں سائیکلوں اورموٹر سائیکلوں کا داخلہ منع ہے۔ اجازت نامے کے بغیر کوئی بھی سعودی شہری یامقیم غیر ملکی مشاعر مقدسہ دباب، موٹر سائیکل یا عام سائیکل نہیں لیجاسکتا۔ امن عامہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مذکورہ پابندی کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ واضح رہے کہ حج ایام میں منیٰ میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث بعض مقامی نوجوان موٹر سائیکلوں سے عازمین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ اس پر وہ حاجیوں سے اچھی خاصی فیس وصول کرتے ہیں۔ کم از کم فیس 50ریال ہوتی ہے۔

شیئر: