Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الساحل مکہ روڈ پر حادثہ، 2اہلکار جاں بحق، 3زخمی

مکہ مکرمہ ... الساحل مکہ روڈ پر ایک ٹرک اور ایک گاڑی میں ٹکر سے 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ 5اہلکار امسال حج خدمات کیلئے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ الربیان برج کے اوپر ہیبت ناک ٹریفک حادثہ ہوگیا جس سے 2موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ٹرک کاعرب ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اللیث جنرل اسپتال میں داخل کردیاگیا۔
 
 

شیئر: