Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالا میں شدیدبارش ، کوچی ایئرپورٹ بند، مرنیوالوں کی تعداد 67ہوگئی

کوچی۔۔۔۔کیرالا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیریار ندی پر قائم بندھ کا گیٹ کھولے جانے کے بعد 18اگست دوپہر 2بجے تک  کوچی ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ معطل کردیا گیا۔مونار علاقے میں ایک عمارت منہدم ہوگئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ گزشتہ ہفتہ سے ریاست میں بارش اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 67ہوگئی ۔یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالا میں سیلاب سے مرنیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔محکمہ موسمیات نے وائناڈ ، قاضی کوٹ ، کنور، کاسرگوج ، ملاپورم ، پلکج، ایڈوکی ، ایرنا کولم میں جمعہ تک ریڈ الرٹ جاری کردیا ۔آج زبردست بارش کے باعث ملکی و بین الاقوامی پروازوں میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑاجس کی وجہ سے کوچی ایئر پورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈوکی ،ایڈمالیر اور چیروتھونی ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے پورا علاقہ جل تھل ہوگیا اور ایئرپورٹ پروازوں کی آمدورفت کیلئے عارضی طور پر بند کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندو مہا سبھانےمیرٹھ میں پہلا ہندو کورٹ قائم کردیا

شیئر: