Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ آوروں کیخلاف فوجداری کا مقدمہ

مکہ مکرمہ..... پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ آوروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ حملے کے واقعہ پر مشتمل ویڈیو کلپ کے درست ثابت ہوجانے کے بعد کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا تھا جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف بدکلامی کی گئی تھی اور انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش بھی شامل تھی جبکہ انہیں دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

شیئر: