Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے بیٹے حلف برداری میں کیوں نہیں آئے؟

اسلام آباد...نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری میں اپنے دونوں بیٹوں اور چاروں بہنوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے ٹویٹ میں بتایا کہ قاسم خان اور سلمان خان تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے منع کر دیا اس کے علاوہ عمران خان کی چاروں بہنیں بھی تقریب میں مدعو نہ کئے جانے پر ان سے ناراض ہیں ۔ حلیمہ خان ، عظمہ خان ، روبینا خان اور نورین خان نیازی خان نے بتایاکہ انہیں تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا ۔ عمران خان کے قریبی دوست اور پرسنل سیکریٹری عون چوہدری بھی تقریب حلف برداری میں نظر نہیں آئے۔ عمران خان پارٹی معاملات پر ان سے ناراض ہیں ۔ انہیں وزیر اعظم ہاوس سے دور رہنے کی ہدایت ہے۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا

شیئر: