Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر عازمین کی سہولت کےلئے مخصو ص ایپ کا اجراء

 مشاعر مقدسہ .... امور حرمین کے مرکزی ادارے کی جانب سے معمر اور بیمار عازمین کو وہیل چیئر اور دیگر خدمات کے حصول کےلئے مخصوص ایپ جاری کی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق امسال معمر اور بیمار عازمین کی تعدادڈھائی لاکھ تک ہے جو مجموعی عازمین کی تعداد کا 10 فیصد ہے ۔ ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ویب سائٹ www.gph.gov.sa پر لاگ ان کرکے سائٹ پراکاﺅنٹ بنانے کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق اندراج کیاجاتا ہے ۔ اکاﺅنٹ بنانے کےلئے اقامہ یا پاسپورٹ نمبر، موبائل فون اور دیگر معلومات کا اندراج کرنا ہوگا ۔ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد وہاں سے جاری ہونے والے کوڈ کے ذریعے ویب پر اپنی ضرورت فیڈ کرنا ہو تی ہے ۔ ویل چیئر کی طلب کےلئے وقت حصو ل اور جگہ کا تعین بھی کیاجاتا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو مقررہ وقت اور جگہ پر وہیل چیئرفراہم کر دی جاتی ہے ۔ ادارے کی جانب سے تیار کی جانے والی ایپ سے معمر اور بیمار افراد کے اہل خانہ کو کافی سہولت ہو گی اور وہ لائن میں لگ کر وہیل چیئر حاصل کرنے کی دشواری سے بچ جائیں گے ۔ 

شیئر: