Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فی منٹ 1783 افراد نے طواف کیا

مکہ مکرمہ .... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ ایک منٹ میں 1783اور ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7ہزار سے زیادہ افراد نے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ ایک گھنٹے کے دوران 2لاکھ78ہزار افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔ حج موسم کے دوران ضیوف الرحمن کی خدمت 10 ہزار اہلکاروں نے کی۔ حاجیوںکیلئے 54501 مشینیں مہیا کی گئیں۔ حرم شریف میں یومیہ 2ہزار ٹن آب زمزم فراہم کیا گیا۔مسجد نبوی شریف میں زائرین کیلئے 300ٹن آب زمزم مہیا کیا گیا۔ معذوروں کیلئے 13650 وہیل چیئر ز مفت فراہم کی گئیں۔ حرم شریف کے صحنوں میں طواف کی رہنمائی کیلئے 123افراد تعینات رہے۔
 

شیئر: