Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہنگے پیکیج غیر قا نونی حج کا باعث

منیٰ ..... مشاعر مقدسہ اور حج امور سے واقف کاروں کا کہناہے کہ فرضی معلمین کی پکڑدھکڑ اور حج اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ نہ جانے کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے آگہی مہم کے باوجود کثیر تعداد میں مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی حج پر پہنچنے لگے۔ ہزاروں کی تعداد میں گرفتار کرلئے گئے۔ ماہرین کا کہناہے کہ حج پیکیج حد سے زیادہ بھاری ہیں اور یہی حج پیکیج غیرقانونی طریقے سے مقامات حج جانے کا باعث بن رہے ہیں۔ بغیر اجازت نامے حج پر جانے کے4اہم اسباب بتائے گئے ہیں۔ پہلا سبب یہ ہے کہ عام لوگوں کے مفادات پر نجی مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے، دوسرا سبب یہ ہے کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کسی بھی شکل میں حج کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ تیسرا سبب یہ ہے کہ حج پیکیج بیحد مہنگے ہیں ۔ چوتھا سبب یہ ہے کہ مکہ میں غیر مقیم افراد حج سے قبل مقدس شہر پہنچ کر ڈیرے ڈال دیتے ہیں۔
 

شیئر: