Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن کا سسرال جانے سے انکارکیوں؟

گوپال گنج۔۔۔۔بہار میں ضلع گوپال گنج کے پارس مہتو کے بیٹے کی شادی مانجھا علاقے کے بہولی گاؤں میں ہوئی ۔ شادی سے قبل سنیتا نے سسرال والوں سے ٹوائلٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ٹوائلٹ ہےلیکن شادی کے بعد جب سنیتا کو پتہ چلا کہ سسرال والوں نے غلط بیانی سے کام لیا اور وہاں ٹوائلٹ موجود نہیں تو اس نے رخصتی سے انکار کردیا۔سوچھ بھارت مہم کے تحت مانجھا کے تمام وارڈوں میں ٹوائلٹ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے لیکن وارڈ 7کے مکانات میں ابھی تک ٹوائلٹ تعمیر نہیں ہوسکا۔علاقے کے بی ڈی او نے جائزہ لینے کیلئے وارڈ کا دورہ کیا تو ایک مکان ایسا ملا جہاں پختہ مکان میں آدھادرجن کمرے اور وہاں ٹی وی ، ایل ای ڈی ، واشنگ مشین، فریج وغیرہ موجودتھے لیکن ٹوائلٹ ندارد ۔بی ڈی او نے کہا کہ ٹوائلٹ نہ ہونے سے بہو بیٹیوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو ٹوائلٹ کی تعمیر کا مشورہ دیا اور پارس مہتو سے کو ہدایت دی کہ جلد ٹوائلٹ کا بندوبست کریں تاکہ بہو کے گھر والوں سے بات چیت کرکے بہو کو رخصتی کرانے کے بعد اسے انعام سے نوازا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -نینی تال کا مال روڈ جھیل میں غرق

شیئر: