Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرزا شہزاد اکبر معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

 
اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم نے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں۔ انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

شیئر: